31 مارچ 2013 - 19:30

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں اختلاف پھیلانے سے امریکہ کا مقصد اسلامی جمہوریۂ ایران کا اثرو رسوخ کم کرنا ہے۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں اختلاف پھیلانے سے امریکہ کا مقصد اسلامی جمہوریۂ ایران کا اثرو رسوخ کم کرنا ہے۔ مہدی سنائی نے آج کہا کہ امریکہ ، مشرق وسطی میں اختلاف پھیلانے اور اس علاقے کی اقوام میں پھوٹ ڈالنے کے ذریعے اسلامی جمہوریۂ ایران کا نفوذ کم کرنے کے درپے ہے ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی کمیشن کے اس رکن نے مزید کہا کہ دشمن ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے مقابلے کے مقصد سے اور اس علاقے پر اثر انداز ہونے کے لئے آپس میں دشمنی پیدا کرنے اور بہت سے دیگر منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی سازشوں کے باوجود ایران کو علاقے کی ایک طاقت کی حیثیت سے ، امن وسلامتی کے قیام کے حوالے سے مشرق وسطی کے علاقے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔............../242